آصفہ بھٹو کا کراچی کے چڑیا گھر کا دورہ ،جانوروں کی صحت معلوم کی

بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں ، گفت وشنید کی

منگل 7 جولائی 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی صحت کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد منگل کو چڑیاگھر کا دورہ کیا ، آصفہ بھٹو زرداری کو دیکھ کر وہاں گھومنے کے لیے آئے ہوئے بچے اور عورتیں بہت خوش ہوئیں ، آصفہ بھٹو زرداری بھی ان بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور گفت وشنید کی ۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر میں آئی ہوئی فیملیز ، آصفہ بھٹو زرداری کو اپنے درمیان پاکر وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے جانوروں کی حالت بابت پوچھا اور ان پر زور دیا کہ چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے کھانے اور صحت کا خاص خیال رکھا جائے ۔ `

متعلقہ عنوان :