کراچی آپریشن کے حوالے سے کمیٹی ابھی تک نہیں بنی ہے،وسیم اختر

ہمارے مطالبے کے مطابق کمیٹی میں غیر سیاسی لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے تھا، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے کمیٹی ابھی تک نہیں بنی ہے ہمارے مطالبے کے مطابق کمیٹی میں غیر سیاسی لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کراچی آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا۔ وزیراعظم سے ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کی درخواست کی تھی کراچی میں گردنیں کاتی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

فوجی اور رینجرز ہمارے ادارے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہین۔ تمام سیاسی جماعتیں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے پر متفق ہوگئے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے گی اس میں غیر سیاسی لوگوں کو شامل کیا جائے گا تاہم اب تک کراچی آپریشن سے متعلق کمیٹی نہیں بنائی گئی انہوں نے کہا کہ 420 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ان پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیتے ۔ رینجرز اور پولیس نے نہ پولیس اہلکاروں اور نہ ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو پکڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :