عمران فاروق قتل المیہ ہے‘سکارٹ لینڈ یارڈ سے مسلسل رابطہ ہے،پرویز رشید

منگل 7 جولائی 2015 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل ایک المیہ ہے‘ پاکستان سکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ عمران فاروق قتل معاملے اور بی بی سی رپورٹ کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بی بی سی رپورٹ سے متعلق الزام کسی میڈیا یا سیاسی جماعت کی طرف سے نہیں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

بی بی سی رپورٹ ملک کی سلامتی کیلئے انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دو اراکین جنہوں نے بی بی سی کو بیان دیا ہے۔ اس بیان کے حوالے سے ان دونوں رہنماؤں کی طرف آج تک کوئی تردید نہیں آئی اور نہ وہ بین الاقوامی قوانین کیمطابق عدالت میں بھی نہیں گئے۔ ایسے حالات میں پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کی تفصیلات حاصل کرے۔

انہوں نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ عمران فاروق کا قتل ایک المیہ ہے اچھی بات یہ ہے کہ سکاٹ لینڈ کارڈ تفتیش کرکے کئی کامیابیاں حاصل کرلی ہے اس سلسلے میں پاکستان پوری کی پوری معاونت کررہا ہے۔ وزارت داخلہ نے خود جی آئی ٹی بھی بنائی ہے وہ قتل کے معاونت کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی