اسلام آباد میں 25جولائی کو بلدیاتی انتخابات کروانا ناممکن ہے، الیکشن کمیشن

منگل 7 جولائی 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25جولائی کو بلدیاتی انتخابات کروانا ناممکن ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 25 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانا ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک سپریم کورٹ نے اس حوالے سے زیر سماعت مقدمے کوئی واضح احکامات دیئے نہ سینیٹ میں اس حوالے سے قانون سازی مکمل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 24 جولائی تک بڑی تعداد میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرنا الیکشن کمیشن کے بس کی بات نہیں ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تقریباً 42 لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوانا ہیں۔ دو تین ہفتوں میں مکمل کرنا ناممکن ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ ملتوی ہونی چاہئیے