پانی کی سطح میں اضافہ، سرگودھا میں نہروں میں نہانے پر پابندی عائد

منگل 7 جولائی 2015 22:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے شدید بارشوں کے بعد دریاؤں اورنہروں میں پانی کی سطح میں اضافہ اور بہاؤ میں تیزی کے باعث سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو نہروں میں نہانے پر فوری طور پر پابندی عائد کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے جاری مراسلہ کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت15اگست تک پابندی عائد کی جائی گی گذشتہ چند روز سے مختلف مقامات سے نہاتے ہوئے بعض افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔`

متعلقہ عنوان :