سرگودھا ، جانوروں کو لگنے والے انجکشنزانسانوں پر استعمال کرنے کا انکشاف

لائیو سٹاک نے ایلوپیتھی میڈیکل سٹوروں پر ایسے ممنوعہ انجکشنزکی فروخت کی تصدیق کر دی

منگل 7 جولائی 2015 22:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)سرگودھا سمیت ریجن بھر کے جانوروں کو لگنے والے انجکشنزانسانی پر استعمال کرنے کا انکشاف، لائیو سٹاک نے ایلوپیتھی میڈیکل سٹوروں پر ایسے ممنوعہ انجکشنزکی فروخت کی تصدیق کر دی، سیکرٹری صحت پنجاب کی طرف سے ڈی سی اوز و ای ڈی اوز ہیلتھ کو اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی رپورٹ مراسلہ کے ہمراہ بھجوائی گئی جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ لائیو سٹاک کی تشکیل کردہ ٹیموں نے گزشتہ ماہ کے دوران 215میڈیکل سٹوروں پر چیک کئے جن میں سے 97فیصد میڈیکل سٹوروں پر جانوروں کو لگنے والے ایسے ممنوعہ انجکشنز کی دستیاب تھے جن کا استعما ل عام مریضوں پر کیا جا رہا ہے ، بالخصوص عطائی ڈاکٹرز اور نشہ کے عادی افراد ان انجکشنز کو استعمال کرتے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سخت پابندی کے باوجود یہ غیر انسانی فعل جاری ہے ، جس کا تدارک فوری ہونا چاہئے ، جس پر سیکرٹری صحت پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

`