ومپل کام کے پانچ برانڈز 2015کے لیے دنیا کے 250 بہترین برانڈز میں شامل

منگل 7 جولائی 2015 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ومپل کام لمٹیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ومپل کام کے برانڈز میں سے پانچ برانڈز کو 2015کے لیے دنیا کے 250 بہترین برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ومپل کام لمٹیڈٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی ایک عالمی سطح کی کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹر ایمسٹرڈیم میں ہے اور نیس ڈیک میں رجسٹرڈ ہے۔

یہ بات ’برانڈ فنانس ٹیلی کام 500 2015‘کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے جسے برانڈ فنانس میں شائع کیا گیا ہے۔ برانڈ فنانس*برانڈ ویلیوویشن میں اسپیشلائزیشن رکھنے والی ایک ممتاز کنسلٹنسی فرم ہے۔ومپل کام کے ڈی جیزی )الجیریا(، موبی لنک )پاکستان(، بی لائن)روس(، ونڈ(اٹلی)اور کیوسٹار(یوکرائن) وہ برانڈز ہیں جنہیں دنیا بھر میں 900برانڈز میں سے 250منتخب کردہ ٹیلی کام برانڈز میں شامل کیا گیا،اس کے علاوہ بنگلا لنک(بنگلادیش)کو دنیا بھر میں چوٹی کے 300ٹیلی کام برانڈز میں سے 262ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جیزی ترقی کرکے 171ویں نمبر پر جبکہ موبی لنک ترقی کر کے59ویں نمبر سے 201نمبر پر آ گیا ہے۔ومپل کام کے دیگر دو برانڈز بی لائن اور ونڈ کو مذکورہ رپورٹ میں درج 100عالمی ٹیلی کام برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ بی لائن کی مالیت 2.6بلین امریکی ڈالرز جبکہ ونڈ کی مالیت 1.6بلین امریکی ڈالرز ہے۔`

متعلقہ عنوان :