بلد یاتی الیکشن کا بر وقت انعقاد مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہیں،میاں اسلم

منگل 7 جولائی 2015 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بلد یاتی الیکشن کا بر وقت انعقاد مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہیں کیو نکہ یہ الیکشن سیاسی نہیں بلکہ ایک سماجی الیکشن ہے جس میں عوام کے مسائل کا حل عوام کی دہلیز پر ہو تا ہے ۔انھوں نے کہا چوون سال گزر جانے کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں کو بلدیاتی حوالے سے نابالغ گردانا جا رہا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بااختیار بنایا جا ئے اور انھیں اپنے نمائندے خود منتخب کر نے کا مو قع دیا جا ئے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا بلدیاتی الیکشن کی قانون سازی کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرکے سپر یم کو رٹ کی دی گئی مقررہ تاریخ 25جولائی کوہی اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ایٹ میں منعقدہ کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر اُمیدوار برائے چیئر مین جا وید اعوان ،چو ہدری محمد حُسین اور نور اللہ خٹک نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن اسلام آباد کی ترقی ،خوشحالی اور خوبصورتی کے ضامن ثابت ہونگے۔ ہم اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی کسی قانون سازی کی مخالفت نہیں کرتے ،مگر اب جبکہ الیکشن کہ انعقاد کے 80فیصد مراحل مکمل ہو چکے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ اسی شیڈول کوقانونی حیثیت دیتے ہو ئے سپریم کورٹ کی دی ہوئی تاریخ کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کاموقع دیا جائے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا خو شحال پاکستان گروپ نے اہل اور دیا نتدار اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں اب قیادت کے انتخاب کا فیصلہ آپ کے پاس ہے۔`

متعلقہ عنوان :