جمہوریت پارلیمانی نظام ریاست میں تمام علاقوں اور طبقات کی نمائندگی کے لیے قابل عمل نظام ہے،لیاقت بلوچ

حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن عملاً کرپشن،نااہلی ،قومی وسائل کی لوٹ مار ،اقربا ء پروری، تعصبات اور عوام کو تقسیم کر کے ملک و ملت کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔جمہوریت پارلیمنٹ اور نظام ریاست پر کرپٹ نااہل بگڑے ہوئے اشرافیہ اور عیاش نودولتیوں ، بدنام زمانہ سیاسی مسافروں ، بے وفاؤں کا ناجائز قبضہ ہے۔ملک بھر کے اچھے دیانتدار ،اہل و شریف لوگ ظلم کے نظام سے تنگ ہونے کے باوجود منتشر ہیں پروگرامات سے خطاب

منگل 7 جولائی 2015 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت پارلیمانی نظام ریاست میں تمام علاقوں اور طبقات کی نمائندگی کے لیے قابل عمل نظام ہے۔حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن عملاً کرپشن،نااہلی ،قومی وسائل کی لوٹ مار ،اقربا ء پروری، تعصبات اور عوام کو تقسیم کر کے ملک و ملت کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔

جمہوریت پارلیمنٹ اور نظام ریاست پر کرپٹ نااہل بگڑے ہوئے اشرافیہ اور عیاش نودولتیوں ، بدنام زمانہ سیاسی مسافروں ، بے وفاؤں کا ناجائز قبضہ ہے۔ملک بھر کے اچھے دیانتدار ،اہل و شریف لوگ ظلم کے نظام سے تنگ ہونے کے باوجود منتشر ہیں کلرسیداں ،راولپنڈی اور لاہور میں افطار پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی محب وطن پاکستانیوں کو نظام اورقیادت کی تبدیلی کے لیے منظم کرے گی۔

68 سال سے ملک کی آزادی اور سلامتی کے خلاف بیرونی اور اندرونی قوتوں نے مسلسل کام کیاہے ۔بھارتی حکمرانوں اور بھارتی ”را “ اورا مریکی سی آئی اے مسلسل شیطانی کارستانیاں کر رہے ہیں۔ کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت بالکل عیاں ہو چکی ہے ۔حکومت ،فوج اور سول اسٹیبلشمنٹ کو اب کسی کمپرومائیز یا بلیک میلنگ کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔

جرائم پیشہ اور ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار افراد کی بیخ کنی ہونی چاہیے ،حکومت اور سیکورٹی ادارے یقینی بنائیں کہ آئین قانون اور انصاف کی بادستی قائم رہے۔تمام جمہوری اور سیاسی قوتیں نظریہ پاکستان کے تحفظ،آئین اور جمہوریت کی حفاظت،قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ، اردو قومی زبان کے نفاذ ،کرپشن اقرباء پروری میرٹ کی پامالی کے خلاف قومی ایجنڈا پر یک آواز اور یک جان ہو جائیں اسی سے ملک و ملت بحرانوں کے گرداب سے نجات پائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ماہ رمضان صبر، شکر اور تقوٰی کی صلا حیت پیدا کرتا ہے ۔ماہ رمضان میں محض چند عبادات یا دعائیں ہی نہیں اصل مقصد بندہ دین کو مستقل بنیاد پر اچھا انسان بنانا ہے جس میں برداشت ،خوش خلقی اور انسانت کے احترام کا احسا س ہو۔روزہ اور عبادات کی مشقت اہل ایمان کو ہر اعتبار سے پاکیزگی سے آشنا کرتی ہے۔ `

متعلقہ عنوان :