ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑگئے ، ایک کروڑ72لاکھ 60ہزارروپے کا ٹیکس نوٹس جاری

منگل 7 جولائی 2015 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑگئے ،پنجاب ریونیواتھارٹی حکام نے ایک کروڑ72لاکھ 60ہزارروپے کے ٹیکس نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آبادمیں 120دن سے زائددھرنے کے دوران موسیقی کے فرائض سرانجام دینے کی مدمیں 10کروڑ70لاکھ روپے کمائے ،جس پرپنجاب ریونیواتھارٹی حکام نے ایک کروڑ72لاکھ 60ہزارروپے سیلزٹیکس اداکرنے کانوٹس جاری کردیاہے