وزیر داخلہ کا نادرا کے گریڈ اے 15تک کے ملازمین کو 15ہزار روپے دینے کا اعلان

نادرا کو کاؤنٹر ٹیررازم اور این جی اوز کا ڈیٹا بنانے اور نادرا میں پرفارمنس بیسڈ سسٹم کا اجراء کرنے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2015 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے گریڈ اے 15تک کے ملازمین کو 15ہزار روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے نادرا کو کاؤنٹر ٹیررازم اور این جی اوز کا ڈیٹا بنانے اور نادرا میں پرفارمنس بیسڈ سسٹم کا اجراء کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خ ان نے کہا کہ نادرا کاؤنٹر ٹیررازم اور این جی اوز کا ڈیٹا اکٹھا کرے نادرا ملازمین عوام کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئیں اور شناختی کارڈ کے حصول کے لیے عوام کا کم سے کم وقت صرف ہو نادرا میں پرفارمنس بیسڈ ڈیٹا کا اجراء کیا جائے اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست سسٹم کا اجراء کیاجائے اور نادرا دفاتر میں لمبی لائنوں سے عوام کو چھٹکارا دیا جائے انہوں نے گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو پندرہ ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :