کالعدم تنظیموں پر ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی اور خیراتی کاموں میں حصہ لینے کی ممانعت ہے
پا کستان ریلوے سے افراد کو برطرف کردیا ہے ، پیمرا تمام نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے پروگراموں کی مکمل نگرانی کرتا ہے، خلاف ورزی پر نوٹس اورجرمانے کئے جاتے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری میں ریلوے کا مغربی روٹ شامل نہیں ہے ،وفاقی وزراء کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
منگل 7 جولائی 2015 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینٹ کووقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ جیش محمد ، لشکر طیبہ سمیت کالعدم تنظیموں کو ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور خیراتی کاموں میں حصہ لینے لینے کی ممانعت ہے ، پاکستان ریلوے سے مجموعی طور پر 151 افراد کو برطرف کردیا ہے ، پیمرا تمام نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے پروگراموں کی مکمل نگرانی کرتا ہے اور خلاف ورزی پر نوٹس اورجرمانے کئے جاتے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری میں ریلوے کا مغربی روٹ شامل نہیں ہے ۔
سینٹ میں وقفہ سوالات کے موقع پر وفاقی وزیر سرحدی امور بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالقادر نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت جلا وطن کی جانے والی کسی بھی تنظیم پر اپنے نام یا مختلف ناموں سے سرگرمیوں اور خیراتی کام کرنے پر پابندی عائد ہے ملک میں جیش محمد اور لشکر طیبہ پر پابندی عائد ہے اور ان کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے بھی مشکوک قرار دیئے جاچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ یو این ایس سی آر نے جماعت الدعوة کو لشکر طیبہ کے نام سے درج کیا ہے تامہ دونوں کے مابین تعلق کو ثابت کرنے کیلئے پاکستان کو شواہد فراہم نہیں کئے گئے ہیں جماعت الدعوة کی نگرانی کی جار ہی ہے اگر وہ خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہوئی تو اس کوبھی جلا وطن کردیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلوے سے خورد برد رشوت ستانی اور دیگر خلاف ورزیوں پر مشتمل 151 افراد کو برطرف کردیا گیا ہے جبکہ 335ملازمین کو کنٹریکٹ سے مستقل کرنے کیلئے سابق وفاقی وزیر کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے موجودہ دور میں 762 افراد بھرتی کئے گئے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پیمرا ملک بھر میں نجی ٹی وی چینلز کے تمام پروگراموں کی مکمل نگرانی کرتا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.