رینجرز کو اختیارات دینا پڑیں گے ورنہ حکومت نہیں چلنے دیں گے : رہنما تحریک انصاف فیصل واڈا

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 22:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو رینجرز کو اختیارات دینا پڑیں گے ورنہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ جو کام رینجرز کراچی میں کررہی ہے وہ دوسرے اداروں کو کرنا چاہیئےتھا۔ فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ وہ الطاف حسین کو چیلنج کرتے ہیں کہ کراچی میں دھرنا دے کر دکھائیں۔الطاف حسین کی ڈرامہ بازی اور ایم کیو ایم کی دہشت گردی ختم ہوگئی ہے، رینجرز نے ان کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔