1948ء سے جبری جلا وطن کئے گئے فلسطینیوں کا فلسطین واپس آنا بنیادی حق ہے،علامہ عباس کمیلی

فلسطینیوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے موجد برطانیہ برابر کے شریک جرم ہیں

منگل 7 جولائی 2015 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کی عالمگیر تحریک کی حمایت کے لئے القدس کانفرنس بعنوان ”القدس امت اسلامی کا مرکزو محور “ فلسطین فاؤنڈیش پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی زیر صدات اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقد ہوئی ،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ،وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی، القدس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ، عوامی نیشل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

القدس کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیاء بشمول فلسطین شام،لبنان، اردن، مصر، لیبیا، یمن، عراق، افغانستان اور پاکستان میں معصوم انسانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔

1948ء سے جبری جلا وطن کئے گئے فلسطینیوں کا فلسطین واپس آنا اور ان کی سر زمین ان کو واپس ملنا ان کا بنیادی حق ہے فلسطینیوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے موجد برطانیہ برابر کے شریک جرم ہیں ملکی حالات میں مسئلہ فلسطین کے والے سے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے کوششوں کو سہراتا ہوں آج بیت المقدس ،مسجد اقصیٰ مسئلہ فلسطین کو مسلم امہ نے پس پش ڈال دیا ہے ، امت مسلمہ آپس میں دست گریباں ہیں آج جو کچھ مسلم ممالک یمن میں کر رہے ہیں ان ممالک کو چاہیے کے احترام رمضان کا خیال رکھ کر جنگ بندی کا اعلان کریں۔

کانفرنس سے خطاب میں اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ انبیاء  کی سرزمین فلسطین پر اسرائیل کا وجود ناپاک اور غیر قانونی ہے فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن واپسی کے حق سے محروم نہیں کر سکتی پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھٹرکتے ہیں انشا اللہ ظالم کو شکست ہو گی اور مظلوم فلسطینی عوام اپنے گھروں کو جلد لوٹیں گے تاہم پاکستان کے عوام اور نوجوان فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔

حکومتی سطح پر فلسطینی مسلمانوں کے غضب شدہ بنیادی حقوق ان کو واپس ملنا چایئے اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف مظلوم غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام پر جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی پاکستان تحریک انصاف 127دن کا دھرنا فلسطین کیلئے نہیں کر سکتی ہے ہمیں اپنے دامن میں جھاکنا چاہئے ۔امت مسلمہ کی یکجہتی سے فلسطینی مسلمانو ں کا ان کا حق دلوایا جا سکتا ہے ۔

یکجہتی پاکستان ہی یکجہتی فلسطین ہے ہمیں اپنی نئی نسل کو مسئلہ فلسطین اور عالمی استعماری قوتوں کی اگاہی کیلئے مختلف پروگرامات کرانے کی ضرورت ہے اور پوری ملک میں فلسطینی مسلمانوں کی آواز فلسطین فاؤنڈیشن کے زریعہ پہچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ یمن ،شام ،مصر،لیبیا،شام،اور پاکستان میں حالات کے اصل ذمہ دار صہونی ہیں ۔

موجودہ خطہ کے خرابی حالات کے اصل ذمہ دار اسرائیل و انڈیا ہے ۔حکمرانو کو ں مظلوم فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے عملی اقدامات کرنا چایئے ۔اپنی مشترکہ جدو جہد سے ہی مسئلہ کا حل ممکن ہے ۔ڈاکٹرعالیہ امام مسئلہ فلسطین نے تاریض کو تین سبق دیئے ۔سامراجی نظام نے فلسطین کے مسئلہ پیدا کیا ،معاشی ،سماجی و سخاوتی طور پر مظلوم فلسطینی عوام کو محکوم بنادیا جو تقسیم در تقسیم کے فارمولا کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

سامراجی قوتوں کے خلاف اب دنیا بھر کے انسانوں کو کھٹرا ہوناپڑھئے گا مسئلہ فلسطین صرف امت مسلمہ کا نہیں یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اگر پوری دنیا نے اس کے حل کی کوشیشں نہیں کی تو اس دنیا پر سامراجی قوتوں کا قبضہ ہو جائے گا اور کوئی ملک ان سامراجی قوتوں کے عزائم سے محفوظ نہیں رہے گا۔۔جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی آج دنیا بھر کے مسلمانوں میں فساد پیدا کرنے کی سازش اسرائیلی صہیونی ایجنڈا ہے ۔

فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی انشا اللہ بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا اور ہم قبلہ اول بیت مقدس میں اکھٹے نماز ادا کری گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے یوسف بونیری کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ یہودیوں نے دھوکے سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا اور عرب حکمرانوں نے اسرائیل کا بھر پور ساتھ دیا ۔باچا خان کا نظریہ فلسطین پر واضح ہے جسکی روح سے خطہ میں موجود مظلوم فلسطینی عوام کو ان حق ملنا چاہئے اور اسرائیل کے وجود کو ختم ہونا چاہیے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کے مطلوم فلسطینی عوام کو سلام ہے جو اسرائیلی مظالم کے آگے جھکے نہیں ۔فلسطینی عوام کو ان کابنیادی حق ملنا چاہیے ۔غاصب اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو مل کر جدا جہد کرنی چاہئے ۔