وزیراعلیٰ سندھ نے صفورا گوٹھ سانحے کے متاثرین میں چیک تقسیم کئے

منگل 7 جولائی 2015 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صفوراں گوٹھ سانحے کے متاثریں کے ہر شہید کے ورثاء کو پانچ لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو 2لاکھ روپے کے چیک دیئے۔واقعے میں 45افراد شہید ہوئے تھے اور 6زخمی ہوئے۔آغا خان کمیونٹی کے رہنماؤں نے ریکارڈ قلیل مدت میں سانحے میں ملوث دہشتگردوں کی نشاندہی اور گرفتار کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب صفورا گوٹھ سانحہ رونما ہوا تووہ اس وقت اسلام آباد میں تھے،وہ دورہ مختصر کرکے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور آغا خان کمیونٹی کے دکھ میں شریک ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے اندوہناک سانحے میں ملوث دہشتگردوں کی نشاندہی اور انہیں فوری گرفتاری کیلئے پولیس کو سخت احکامات جاری کئے تھے اور ناکامی کی صورت میں نتائج بھگتنے کا انتباہ دیا تھا،انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس انتہائی قابل اور محنتی ہے،جس نے نہ صرف کیس کی موثر طریقے سے پیروی کی،بلکہ اہم گرفتاریاں بھی کیں جس کیلئے انہیں نقد انعام بھی دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور وہ کراچی کے لوگوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہیں، یہ کوئی معاوضہ نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک چھوٹی سی امداد ہے کیونکہ زندگی بہت ہی قیمتی ہے، جوکہ مٹھی بھر سکون میں نہیں تولی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :