وزیر اعظم کے فور منصوبہ کو انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں،سلیم صدیقی

منصوبہ سے 650 ملین گیلن پانی کی فراہمی کراچی کے شہر یوں کے لئے سچی خوشیوں کا باعث بنے گی، تیز رفتاری سے کام کرنا ہے،مانیٹرنگ جدید سائنسی کمپیو ٹر ٹیکنالوجی Primevira کے زریعہ کی جائے گی،پروجیکٹ ڈائریکٹر کے۔ فور

منگل 7 جولائی 2015 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر کے۔ فور منصوبہ کو انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں کہ منصوبہ کو کم مدت میں مکمل کیاجائے کیو نکہ کے۔ فور سے 650 ملین گیلن پانی کی فراہمی کراچی کے شہر یوں کے لئے سچی خوشیوں کا باعث بنے گی لہٰذا ہمیں تیز رفتاری سے کام کرنا ہے جبکہ کے۔

فور کی مانیٹرنگ جدید سائنسی کمپیو ٹر ٹیکنالوجی Primevira کے زریعہ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار عظیم منصوبہ آب رسانی کے۔ فور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے مشاورتی کنسلٹنٹ (عثمانی اینڈ کمپنی )اور پروجیکٹ کے سینئیر افسران کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا،انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے ڈیزائن سے لے کر کنٹریکٹ پیکیجنگ کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے،لہٰذا کے ۔

(جاری ہے)

فور منصوبہ کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ تیز کیاجائے ،اس اجلاس میں مشاورتی کنسلٹنٹس کی جانب سے لیفٹننٹ کرنل اجمل رشید اور سینئر انجینئرمحمد اقبال کے علاوہ کے۔ فور کے پروجیکٹ منیجر قیصر علی،محمد ایوب شیخ ڈپٹی پروجیکٹ منیجرمعین احمد،آصف علی خان،ایگزیکٹو انجینئر سید طاہر علی،اعجاز شیخ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر امتیاز خانزادہ اور اکا ؤنٹس آفیسر نعیم الدین بھی موجود تھے،اجلاس کے دوران کر نل اجمل رشید نے تفصیلی رپورٹ میں بتایاکہ کے۔

فور منصوبہ کے لئے( Soil Investigation) کے مختلف پہلوؤں پر کام بھی تیزی سے تکمیل کی جانب جاری ہے اور مٹی کی کیمیائی جانچ پڑتال کاکام بھی تکمیل کی جانب گامزن ہے جبکہ کینجھر جھیل کے گر دو نواح میں انٹیک چیمبر کے لئے بور ہولز کا کام مکمل کر لیاگیا ہے کیو نکہ مٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر ہی مختلف مقامات پر زمین کی Bearing Capacity کا تعین ہو تا ہے اور 124 کلو میٹر کی راہداری سے جو مٹی کے نمو نے حاصل کئے گئے ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ حاصل ہو تے ہی اسٹرکچرل ڈیزائن کاکام مکمل کر لیاجائے گا میٹنگ میں ایگزیکٹو انجینئر اعجاز شیخ نے منصوبہ کی 124 کلو میٹر طویل کو ریڈور 1000 فٹ چوڑی راہداری میں موجود گیارہ ہزار ایکڑ سرکاری زمینوں کی تفصیل پیش کی جبکہ پروجیکٹ منیجر سید قیصر علی نے شرکاء کو کے۔

فور کے دیگر اقدامات ،معاملات اور جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا، دریں اثنا پروجیکٹ ڈائریکٹر کے۔فور سلیم صدیقی اور مشاورتی کنسلٹنٹ کمپنی کے کر نل اجمل رشید نے منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا سے ملاقات کی کرنل اجمل نے منصوبہ کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور عملی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :