وزیراعلیٰ کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا ہے

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود کا شہبازشریف کی غیر معمولی قیادت کو خراج تحسین

منگل 7 جولائی 2015 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی غیرمعمولی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت نے حوصلہ افزاء نتائج دیئے ہیں اور پنجاب ترقی او ر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں عوام کی بہتری کے لئے شاندار کام ہوا ہے- راشد بن مسعود نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے متعد د ٹھوس اقدامات کئے ہیں اوروہ ایک ویژن کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں -انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ سکل ڈویلپمنٹ او ردیگر شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :