چیرمین آئی ٹی بورڈڈاکٹر عمر سیف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

پنجاب کے 52ہزارسکولوں میں کی جانے والی سمارٹ مانیٹرنگ کے ڈیٹا کو اوپن کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے

منگل 7 جولائی 2015 21:21

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) حکومتِ پنجاب نے صوبہ کے 52 ہزار695 سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا ڈیٹا عوام کے لئے اوپن کر دیاہے تاکہ بچوں کے والدین اور عوام الناس سکولوں کی نگرانی کے نظام کا خود بھی جائزہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

اس سے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے خواب’’بڑھو پنجاب، پڑھو پنجاب‘‘ کوپورا کرنے میں مدد ملے گی۔اس حوالے سے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اور صوبائی وزیر ِتعلیم رانا مشہود احمد خاں کل 8جولائی کوبروز جمعرات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ساڑھے بارہ بجے دن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :