حکومت کی کڑی مانیٹرنگ کے باعث رمضان بازار مثالی شکل اختیار کر چکے ہیں‘وزیر زراعت

رمضان بازاروں کی بدولت اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا لاہور میں مکہ کالونی، ٹاؤن شپ اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ رمضان بازاروں کا اچانک دورہ

منگل 7 جولائی 2015 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی کڑی مانیٹرنگ اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں رمضان بازار مثالی شکل اختیار کر چکے ہیں، رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی بہترین کوالٹی اور کم قیمت کے باعث اوپن مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، عام صارفین رمضان بازاروں سے خریداری کر کے روزانہ کی بنیاد پر دو سو روے تک کی بچت کر رہے ہیں جو نہایت مثبت امر ہے،رمضان بازاروں میں تمام اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں اور انکی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور میں مکہ کالونی، ٹاؤن شپ اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خریداری کیلئے آنیوالے صارفین سے رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاء کی فراہمی اور کوالٹی بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیرنیکہا کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ رمضان بازاروں کا رخ کرتی ہے جو حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر صارفین کا رش دیکھ کر کہا کہ یہ رش حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیر زراعت نے کہا کہحکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تمام وزراء اور حکومتی نمائندے روزہ داروں کے حقوق کی نگرانی کیلئے بازاروں پر چیک رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فرخ جاویدنے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمیں مقرر کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کے پیش نظر صفائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین مینجمنٹ اور مسلسل مانیٹرنگ سے رمضان بازار مثالی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازارں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی پر چیک رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کا اوپن مارکیٹ پر اچھا اثر پڑا جس کے باعث وہاں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :