کوہاٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن ، پانچ دُکانداروں گرفتار

منگل 7 جولائی 2015 21:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)کوہاٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کے دوران پانچ دُکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے بازاروں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روزہ داروں کو روزمرہ اشیائے صارف میں بھی حکومتی احکامات کے تحت ریلیف فراہم کرنے کی خاطر مختلف تھانوں کی پولیس سربراہوں اور ماتحت اہلکاروں نے بازاروں پر چھاپوں کے دوران جنگل خیل ، جرما اور شہر کے مختلف بازاروں سے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے پانچ افراد غلام رشید ، جنان ، اسماعیل لعل منیر اور سید رحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔