وزارت تجارت نے ایل سی سی آئی کے انتخابات برائے 2014-15ء کے خلاف پٹیشن مسترد کردی

منگل 7 جولائی 2015 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزارت تجارت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اس کے انتخابات برائے 2014-15ء کے خلاف پٹیشن مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کا نکتہ نظر تفصیل سے سننے اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد یہ پایا گیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2014-15ء بالکل صحیح ٹریڈ آرگنائزیشنز آرڈیننس ایکٹ 2013ء اور ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز 2013ء کے عین مطابق تھے۔

انتخابات کے خلاف اپیل کرنے والے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے لہٰذاپیل مسترد کی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنازیشنز پہلے ہی اس سال جنوری میں یہ اپیل مسترد کرچکے ہیں اور اب وزارت تجارت نے بھی یہ اپیل مسترد کردی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے خلاف اپیل چودھری محمد امجد اور سردار عثمان غنی نے دائر کی تھی۔