پشاورپولیس نے شادی کی غرض سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بہن سمیت بازیاب کرا لیا 3 ملزمان گرفتار

منگل 7 جولائی 2015 21:04

پشاور۔07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پشاورپولیس نے شادی کی غرض سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بہن سمیت بازیاب کرکے 3ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

مسماة بی بی شریفہ زوجہ شہزاد سلیمان سکنہ فیز 2حیات آباد نے مورخہ 08.06.2015کو تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں رپورٹ درج کی کہ میری 2بیٹیاں انیلہ اور حسینہ شاپنگ کیلئے سستہ بازار ابدرہ روڈ ٹاؤن گئی تھی کہ کسی نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرکے لے گئے جو کہ بعد میں انکوائری کے دوران معلوم ہواکہ عبدالرحمان نامی شخص نے میری بیٹی انیلہ کو شادی کی غرض سے بہن حسینہ سمیت اغواء کئے ہیں اور میری گھر سے 7لاکھ روپے اور 82تولے سونابھی ساتھ لے گئی ہے۔

سی سی پی او اعجاز خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں ایس پی کینٹ رانا عمر فاروق کی زیر قیادت ڈی ایس پی ٹاؤن طارق حبیب خان ،ایس ایچ او ٹاؤن ابراہیم خان بمعہ نفری پولیس ٹیم نے دن رات محنت کے دوران ملزمان (1)عبدالرحمان ولد اصل خان ،سید اصغر ولد عمر دراز،جہانزیب ولد سید کلام ساکنان وزیرستان حال اسلام آباد ٹی ویکالونی کو گرفتار کرکے مغوی لڑکیاں انیلہ اور حسینہ کو برامد کر لئے جبکہ 82تولے سونا بھی برآمد کر لیا۔