پاکستان کامیابی سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 20:58

پاکستان کامیابی سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے: آرمی چیف راحیل ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے ساوَتھ افریقین ڈیفنس کالج میں ایک تقریب سے خطاب کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ پاکستان نے علاقائی امن کی بحالی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ پاک فوج سخت ترین جنگ لڑ رہی ہے۔