بعض ٹی وی چینلز پر سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک اور رکن ڈیوڈ جاناتھن کے اسلام آباد پہنچنے اور وزارت داخلہ کے افسر سے ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، وزارت داخلہ

منگل 7 جولائی 2015 20:54

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزارت داخلہ نے بعض ٹی وی چینلز پر سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک اور رکن ڈیوڈ جاناتھن کے اسلام آباد پہنچنے اور وزارت داخلہ کے افسر سے ملاقات کی خبر کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم میں اس نام کی کوئی شخصیت نہیں ہے۔ بیان میں میڈیا سے اپیل کی گئی کہ بغیر تصدیق اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے اجتناب کرے کیونکہ بلاوجہ قیاس آرائیاں کیس کے نتائج پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :