صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارک باد

منگل 7 جولائی 2015 20:50

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم مستقبل میں فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھے گی، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں سے سری لنکا کو شکست دی جس پر ٹیم کے تمام کھلاڑی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جس سے مستقبل میں ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ صدر مملکت نے ٹیسٹ میچ میں بڑا اسکور کرنے پر بلے بازوں کی پرفارمنس کو خاص طور پر سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز میں بھی اسی طرح بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔