وزیراعظم محمد نواز شریف کی سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

منگل 7 جولائی 2015 20:49

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے بالخصوص یونس خان کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوں نے یاسر شاہ کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملنے پر ان کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم پر زور دیا کہ وہ آئندہ کے میچوں میں بھی اپنی اچھی کارکردگی برقرار رکھیں۔