مشرقی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن خود کش حملہ آور ،کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی

منگل 7 جولائی 2015 20:45

کوئٹہ ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) مشرقی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن خود کش حملہ آور ،کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گئے دو سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر او رمنگل کے درمیانی مشرقی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد میں ایک خود کش حملہ آور بھی شامل تھا جس کا مبینہ طور پر یوم علی کے موقع پر جلوس کے درمیان اپنے آپ کو اڑ انے کا پروگرام تھاآپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے واضح رہے گزشتہ روز پاسپورٹ آفس کے قریب ہزارہ قبیلے کے دو افراداورایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے سیکورٹی فورسز نے دیبہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں 39 مشتبنہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :