تنویر زمانی کے پاس ملک میں یا بیرون ملک پیپلز پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں : ترجمان آصف زرداری فرحت اللہ بابر

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 20:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) ترجمان آصف زرداری فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ تنویر زمانی کے پاس ملک میں یا بیرون ملک پیپلز پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی شادی کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کے حوالے سے اب ترجمان آصف زرداری فرحت اللہ بابر کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی شادی کی افواہیں 2011 میں ان کے دور صدارت کے وقت سے شروع ہوئی تھیں۔ تنویر زمانی کی گفتگو میں آصف زرداری سے شادی کا تاثر دینا غلط ہے۔ ایسی افواہوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔