وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے مقدس ہستیوں اور مقامات کے نام عربی تلفظ کے ساتھ لکھنے اور پڑھنے کو لازم قرار دینا ایک سنہری فیصلہ ہے‘ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

منگل 7 جولائی 2015 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے مقدس ہستیوں اور مقامات کے نام عربی تلفظ کے ساتھ لکھنے اور پڑھنے کو لازم قرار دینا ایک سنہری فیصلہ ہے۔ ہم نے دو سال پہلے ختم نبوت کانفرنس میں ایک قرار داد کے ذریعے یہ مطالبہ کیا تھا ۔

اس نے شعائر اسلام کے تحفظ اور ادب و احترام کا کلچر ڈیویلپ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس فیصلہ کے ۔۔۔۔اثرات مرتب ہونگے۔جس نوعیت کا یہ فیصلہ ہیاس پر فوری عمل درآمد کیلئے ایک اتھارٹی قائم کی جائے۔ یہ ایک نہایت ضروری کام کا آغز ہے۔ ہمارے میڈیا اعر تعلیمی نصاب میں بہت سے ایسے الفاظاوع محاورے گردش کر رہے ہیں اسلام جنکی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

ملک میں رائج نصاب تعلیم کی سکر یننگ از حد ضروری ہے۔

لبرل اور سیکولر قوتیں نسل نو کو دین بیزار بنانے کیلئے نصاب تعلیم کی اسلامی روح ختم کر رہی ہیں۔ مخالف ہم سے اپنی اصطلا حیں منوانے میں اتنے کامیاب ہوگئے ہیں کہ ہم نے ان کا رد کرنا ہو تو پھر بھی پہلے انکی تعریف کرنی پڑی۔ مثال کے طور پر نا جائز یہودی ملک کو اسرئیل کہا یہ یہودی اصطلاح ہے جس کا معنی ہے ”اللہ کا بندہ “ اسلامی اصطلاح میں اس کا نام ”کیّاں صہیون“ ہے۔ آج یہودی اصطلاح اتنی رائج ہو چکی ہے کہ اصل نام بہت کم ہی کسی کو معلوم ہے۔

متعلقہ عنوان :