کرپشن کے خلاف ضرب عضب رکنا نہیں چاہیئے‘بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل قابل مذمت ہے‘صاحبزادہ محمد حامد رضا
حکومت ٹیکس بارے تاجروں کے تحفظات دور کرے‘کشمیری قیادت کو بد نام کرنے کی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی
منگل 7 جولائی 2015 20:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف ضرب عضب رکنا نہیں چاہیئے۔بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔قوم وزیر اعظم سے قومی ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا جواب مانگتی ہے۔سنی اتحاد کونسل تاجر برادری کے احتجاج کی حمایت کر تی ہے۔حکومت ٹیکس بارے تاجروں کے تحفظات دور کرے۔
کشمیری قیادت کو بد نام کرنے کی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ مسلمانوں کے گلے کانٹے والے نام نہاد جہادی برما اور فلسطین میں ریاستی مظالم کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے۔عرب ممالک فلسطین کا ساتھ دینے کے بجائے مسلم ملک یمن پر حملہ آور ہیں۔ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما میاں فہیم اختر کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہا کہ قومی وسائل کو لوٹنے والوں کے خلاف احتساب قوم کی آواز ہے۔ضرب عضب میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف دفاعی جنگ لڑ رہی ہے۔کرپشن کرنے والوں کے پشت پناہوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے۔فوج نہ ہوتی تو حکمران ملک لوٹ کھاتے۔ضرب عضب کے فائنل اور فیصلہ کن راؤنڈ میں وفاقی اور صوبائی حکومت پاک فوج اور رینجرز کا ساتھ دیں۔ضرب عضب امن و استحکام کی ضمانت ہے۔قومی ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا حکومتی نا اہلی اور غیر سنجیدگی کی دلیل ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے سے مودی کی نیند حرام ہو چکی ہے۔پاکستان کومشرقی اور مغربی دونوں جانب سے دشمنوں کی سازش کا سامنا ہے۔پاکستان کے دفاع ، تحفظ اور استحکام اور سلامتی کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی نا گزیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.