پاکستان اور بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت آئندہ سال حتمی طور پر طے کی جائیگی‘ روس

منگل 7 جولائی 2015 20:29

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت آئندہ سال حتمی طور پر طے کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر کے اہم ساتھی یورائی یوشا کووف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان ابھی شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل نہیں ہونگے تاہم ان سے روابط کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکا تنظیم میں شمولیت کا مطالبہ ورکنگ میمورنڈم کے کواڑڈینیشن کا متقاضی ہے جبکہ دونوں ممالک کو گروپ کی 28 اہم دستاویزات میں بھی شامل ہونا ہو گا۔ اس کے بعد جیسا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کی ایس سی او میں شمولیت کو حتمی شکل دی جائیگی اور وہ ہمارے آٹھ شرکاء کے بارے میں بات چیت کے بھی اہل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تنظیم میں شمولیت کو بھارت میں آئندہ سال رہنماؤں کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی

متعلقہ عنوان :