وزیراعظم نواز شریف سرکاری توشہ خانے سے قیمتی تحائف معمولی رقم کے عوض اپنے گھر لے جاچکے ہیں

میاں نواز شریف نے اپنے سابق ادوار میں 67لاکھ روپے کے قیمتی سرکاری تحائف معمولی ادائیگیاں کرکے اپنے گھر منتقل کئے ؛سرکاری ریکارڈ

منگل 7 جولائی 2015 20:20

وزیراعظم نواز شریف سرکاری توشہ خانے سے قیمتی تحائف معمولی رقم کے عوض ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سید یوسف رضا گیلانی کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ سرکاری توشہ خانے سے قیمتی تحائف معمولی رقم کے عوض اپنے گھر لے جاچکے ہیں ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے سابق ادوار میں 67لاکھ روپے کے قیمتی سرکاری تحائف معمولی ادائیگیاں کرکے اپنے گھر منتقل کئے ۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی شہزادے کی طرف سے دیئے گئے جیولری کے چار قیمتی سیٹ اپنے گھر لے گئے تھے اور ان کی مالیت 39لاکھ روپے تھی جبکہ میاں نواز شریف نے ان کی قیمت صرف پونے چھ لاکھ روپے ادا کی تھی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بیرون ملک سے ملنے والی دس لاکھ روپے مالیت کی چار گھڑیاں بھی میاں نواز شریف نے معمولی ادائیگی کرکے خود لے لی تھیں اور سعودی شہزادے کی طرف سے ملنے والے چار لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی بھی 60ہزار روپے کے عوض میاں نواز شریف لے گئے اسی طرح متحدہ عرب امارات کی طرف سے قیمتی جیولری جس کی مالیت ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت تھی میاں نواز شریف ایک لاکھ 43 ہزار ادا کرکے اسے بھی گھر لے گئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دنوں ترکی کی خاتون اول کی طرف سے دیا گیا ہار گھر لے جانے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف سخت ایکشن لیاتھا اور ہار واپس لیا گیا اب دیکھنا یہ ہے کہ اصول پسند وزیر داخلہ موجودہ وزیراعظم اور دیرگ ارباب اقتدار سے بھی سرکاری تحائف واپس لے پائیں گے

متعلقہ عنوان :