نواز شریف، نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے پا گئی، نواز شریف بھارتی وزیراعظم سے راکے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے اور پاک بھارت مزاکرات کی بحالی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے

منگل 7 جولائی 2015 20:18

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزی اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر آعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے ۔ نواز شریف بھارتی وزیر آعظم سے خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے اور پاک بھارت مزاکرات کی بحالی سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ نے پاک بھارت سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دونوں رہنماوں میں ملاقات بھارتی وزیر آعظم نریندر مودی کی خواہش پر طے کی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں میں ملاقات روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنیظم کے سربرا ہان کے اجلاس کے بعد ہوگی اوربھارتی حکومت نے ملاقات سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب کے سامنے بھارتی خفیہ ایجنسی ر ا کی پاکستان کے اندرونی معملات میں مداخلت اور اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مسلئہ کشمیر پر دوبارہ مزاکرات کی بحالی سمیت سرحدوں جنگ بندی خی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور وخوض کیا جائے گا۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ پاکستان قاضی خلیل الللہ نے پاک بھارت سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں میں ملاقات معمول کی ہے ۔روس میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات بھارتی حکومت کی خواہش پر طے کی گئی ہے