پاکستان کی شاندار تاریخی فتح پر سپیکر قومی اسمبلی کی ٹیم کو مبارکباد

منگل 7 جولائی 2015 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر نے کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو کھلاڑی کی سخت محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر خوشی و مسرت حاصل ہوئی ہے سپیکر نے اس امید کااظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی لگن اور جذبے سے کھیلتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا