Live Updates

مولانا طارق جمیل کی عمران خان کو اہلیہ سمیت حج کی دعوت ، عمران خان نے قبول کرلی

منگل 7 جولائی 2015 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) تبلیغی جماعت کے مرکزی عالم دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو حج کی دعوت دیدی جس کو عمران خان نے قبول کرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھا ، افطار ڈنر پر عمران خان ،ریحام خان ، مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ موجودتھے اسی دوران مولانا طارق جمیل نے عمران خان کو ریحام خان سمیت حج کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی سال میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج پر جارہے ہیں اس لئے شادی کے بعد ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے آپ بھی حج کی دعوت قبول کریں جسے عمران خان نے فوری طور پر قبول کرلیا اب اسی سال عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کے ساتھ حج پر جائینگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :