تنویر زمانی کے شوہر کے نام سے پردہ اٹھ گیا

پاسپورٹ دستاویزات میں تحسین جاوید صدیقی شوہر قرار

منگل 7 جولائی 2015 20:13

تنویر زمانی کے شوہر کے نام سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے شاد ی کی خبروں سے شہرت رکھنے والی سندھ کی خاتون ڈاکٹر تنویر زمانی کی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے جمع کرائی گئی پاسپورٹ دستاویزات منظر عام پر آگئیں،پاسپورٹ دستاویزات میں تنویر زمانی کے شوہر کا نام تحسین جاوید صدیقی درج ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اہلیہ کے نام سے مشہور ہو کر ملکی و غیر ملکی میڈیا پر شہرت پانے والی خاتون تنویر زمانی کے شوہر کا نام سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔

خاتون تنویر زمانی نے 2014 ء میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے دستاویزات جمع کرائی جس کے مطابق دستاویزات میں تنویر زمانی کے شوہر کا نام تحسین جاوید صدیقی کا نام درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ کی تنویر زمانی نامی خاتون سے متعلق غیر ملکی خبررساں ا دارے نے دعوی کیا تھا کہ تنویر زمانی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان دبئی میں خفیہ نکاح ہوا ہے اورتنویر زمانی خاتون آصف زرداری کی اہلیہ ہیں۔

دوسری جانب تنویر زمانی خاتون نے مختلف ٹی وی پروگرام میں انہوں نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس کا نکاح ایک اہم سیاسی شخصیت سے ہوا ہے لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتی،اب جبکہ تنویر زمانی کے پاسپورٹ کی دستاویزات منظر عام پر آگئی ہیں جس پر ان کے شوہر کا نام تحسین جاوید صدیقی منظر عام پر آیا ہے