نئے ڈیموں کی تعمیر کے بغیر بجلی کابحران ختم نہیں ہوسکتا ہے،سردار گلاب خان دوتانی

منگل 7 جولائی 2015 20:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) دوتانی قومی اتحاد کے سربراہ و بانی سردار گلاب خان دوتانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قدرتی گرمی کے ساتھ ساتھ واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں اور کرپٹ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ میں بھی غیر اعلانیہ اضافہ کردیا ہے نئے ڈیموں کی تعمیر کے بغیر بجلی کابحران ختم نہیں ہوسکتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ وفاق کالاباغ ڈیم اور دیگرڈیموں کی تعمیر کیلئے تمام صوبوں میں اتفاق رائے پیداکرے تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات مل سکے حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم سے کم کرنے کے خوشنما دعوے کئے تھے مگر لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیاگیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزار گنجی میں ایک افطار ڈنرمیں تقریب سے خطاب میں کیااس موقع پر انہوں نے مزید نے کہاکہ بجلی کے بحران کی وجہ سے ملکی معیشت بند پڑی ہوئی ہے اور ملک کوقرض پر قرض لے کر چلایاجارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں جاری توانائی بحران کاخاتمہ نہیں ہوجاتا عوام کی زندگی میں خوشحالی نہیں آسکتی وزیراعظم نوزشریف نے2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاعوام سے جووعدہ کیاہے خداکرے وہ انہیں یاد رہے انہوں نے مزیدکہاکہ حکومتی وزراء نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے جودعوے عوام سے کئے تھے وہ بس سبزباغ ہی ثابت ہوئے ہیں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوچکا ہے رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے جبکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں جو غریب عوام کیساتھ سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :