منشیات کیخلاف جہاد ہمارا عزم ہے ،اسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ،انسانیت بچا? تحریک

منگل 7 جولائی 2015 20:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) انسانیت بچا? تحریک کے چیئرمین حاجی ولی محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ منشیات کیخلاف جہاد ہمارا عزم ہے اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت جو عزم لیکر میدان میں اترے ہیں اسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائینگے انہوں نے کہاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر فرد اس جہاد میں ہمارا ساتھ دے انہوں نے کہاکہ حاجی ولی محمد اچکزئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام انسانیت بچا? تحریک کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کیا جائیگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی سطح پر انسانیت بچا? تحریک کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا انہوں نے کہاکہ انسانیت بچا? تحریک کے سینٹرز میں لا تعداد منشیات کے عادی افراد کا مفت علاج کیا گیا ہے جو کہ اب اس ناسور سے بہت در ہیں اور ایک مفید شہری کی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت بچا? تحریک کے رضا کار شب و روز اپنی جدجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایسے افراد کی تلاش میں رہتے ہیں جو منشیات کے عادی ہیں ایسے افراد کو پکڑ کر سینٹر لایا جاتا ہے وہاں ان کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور اس دوران انہیں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :