ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ایک ہزار سٹی وارڈنز کو افطار الاؤنس کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی

منگل 7 جولائی 2015 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے ،تجارتی مراکز کے اطراف ڈیوٹی دینے اور شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں سہولتیں فراہم کرنے والے ایک ہزار سٹی وارڈنز کو افطار الاؤنس کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے ، سٹی وارڈنز سے کہا گیا ہے کہ وہ افطار الاؤنس اپنے اکاؤنٹ سے کیش کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے سٹی وارڈنز کے افطار الاؤنس کو کیش ایڈوانس کے بجائے ہر ایک سٹی وارڈن کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر محکمہ فنانس نے منگل کو 5 یوم کی پہلی قسط 30 لاکھ روپے ڈیوٹی انجام دینے والے سٹی وارڈن کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جبکہ دوسری قسط آئندہ چند روز میں سٹی وارڈن کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :