پاکستان اور ناروے کے مابین توانائی کے شعبے میں مفاہمت پر دستخط

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 19:51

اوسلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) پاکستان اور ناروے کے مابین توانائی کے شعبے میں مفاہمت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوسلو میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ناروے کے وزیراعظم کے مابین ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوَں کی جانب سے شمسی توانائی کے منصوبے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ نارویجن کمپنی 150 میگاواٹ کے 3 سولر پراجیکٹ سندھ میں لگائے گی۔شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :