ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

منگل 7 جولائی 2015 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خود مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی۔ڈی سی اولاہور نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :