ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارمضان کے دوران ریسٹورنٹ اور ہوٹل کھلے رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

منگل 7 جولائی 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک کے دوران ریسٹورنٹ اور ہوٹل کھلے رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے احترام رمضان آرڈیننس 1981ء کی خلاف ورزی کرنے پر شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کر تے ہوئے 11 ہوٹل مالکان کو گرفتار کروا دیاجن میں سے06افراد کو موقع پر سزا سنا کر سیدھاجیل بھیج دیا جبکہ انہیں3ہزار5سو روپے کے جر مانے بھی عائد کیے گئے۔