پی پی 154کی مختلف یوسی کے بلدیاتی انتخابات میں چےئرمین ، وائس چےئرمین کے حصہ لینے والے امیدواران کا مشاورتی اجلاس

کارکنان کی مشاورت اور میرٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو ٹکٹ دیں گے ‘اعجاز چوہدری کا اجلاس سے خطاب

منگل 7 جولائی 2015 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے پولٹیکل ایڈوائزر و انچارج این اے 127اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں پارٹی آفس میں پی پی 154کی مختلف یوسی 232-233-235کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے امیدواران کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں کارکنوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کی ۔

اجلاس سے اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی مشاورت اور میرٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو ٹکٹ دیں گے عوام کی حقیقی معنوں میں جذبہ رکھنے والے امیدواران کو سیاسی میدان میں اتاریں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کی کیمپین بھرپور طریقے سے چلائے گی کارکنان کو نچلی سطح پر متحرک کیا جائے گا اور وہ چئیرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلے بہانوں سے (ن) لیگ کو بلدیاتی الیکشن سے رائے فرار اختیار نہیں کرنے دینگے پچھلے سات سال سے (ن) لیگ نے صوبے میں الیکشن نہیں کروانے دیے پی ٹی آئی حکمران جماعت کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔اجلاس میں حضرات گل خان، نعیم الحق، رانا سناور ،ارمغان صادق، اسد اللہ غالب قدسی، کامران شہزاد اعوان، سعید حسن، راؤ شمیم، بصیر ، ملک مقبول ، نعمان خان، باقر کھرل، شا ہ زمان، رانا تنویر شجاع، خرم جسپال، ساحر حسین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :