ترقی کا راز تعلیم کو عام کرنا اور روزگار کے وسائل پیدا کرنا ہے، ہما بخاری

پروفیسر عبدالرحمن میمن، سلمان جمال عبدالعزیز سانگی کا نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں فری سیلف ڈویلپمنٹ کورسززکی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 7 جولائی 2015 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) عصری تقاضوں کے مطابق تدریس و تبربت نصابی ضرورتوں کے لیے ضروری ہے بلکہ موجودہ حالات میں تعلیم کے ساتھ تحقیق و عمل تجربہ حصول روزگار میں اضافی معلومات کے طور پر کام کرتا ہے اِن خیالات کا اظہارنیو پورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس کی وائس چیئرپرسن اور ڈائریکٹر انہانسمنٹ سیل ہما بخاری نے نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طلباء کے لیے چار ماہ کے فری سیلف ڈولپمنٹ کورسزز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر پروفیسر عبدالرحمن میمن، رجسٹرار سلمان جمال ، وقار الحسن، عبدالعزیز سانگی و دیگر فکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔

ہمابخاری نے کہا اِن اختیاری سرٹیفکیٹ کورسز کا مقصد طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو اُجاگر کرکے ملک کی تعمیروترقی و جدید ٹیکنالوجی کے دور میں شامل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ہما بخاری نے کہا کہ تعلیم کا تصور اس قدر وسیع ہے کہ وہ کل ذہنی اور عمل زندگی پر چھایا رہتا ہے اور ہمارے اس بلامعاوضہ تعلیمی کورسز کا مقصد ہائرایجوکیشن کمیشن کی تعلیمی پالیسی کے مطابق ا یسے افراد تیار کرنا ہے جو تعلیم اور تحقیق کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی زندگی کے بارے میں تعلیمی نظریے کی بھرپور اور مکمل عکاسی کرسکیں کیونکہ کسی بھی معاشرے میں اگر نوجوان کی قابل لحاظ تعداد ہو اور لیاقت اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل بھی ہوں تو وہ اچھے معاشرے کی تشکیل اور جدید تعلیم کے لیے انقلاب آفریں کا کردار ادا کرتے ہیں اور جدیدرجحانات کے مطابق تعلیم کے باعث فارغ التحصیل طلباء کو ملازمت کے حصول میں قطعی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ جدید ٹیکنالوجی اس جہت میں آسانیاں بھی فراہم کرتی ہے کیونکہ اصل میں ترقی کا راز تعلیم کو عام کرنا اور روزگار کے وسائل پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :