آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈی آئی جی سکیورٹی ایڈمن کی ایک پوسٹ کی تخلیق کا اصولی فیصلہ

منگل 7 جولائی 2015 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) اسپیشل برانچ کے جملہ امور تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے تحت ڈی آئی جی سکیورٹی ایڈمن کی ایک پوسٹ کی تخلیق کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ جس کی نگرانی ماتحتی میں اے ڈی آئی جی سکیورٹی ، ڈی آئی جی انٹیلی جنس ، ایس ایس پی سرویسلینس اور پرنسپل انٹیلی جنس اسکولز کام کریں گے ۔

آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ اسٹاف کو جدید اور معیاری تربیت کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی جانب سے اسپیشل برانچ انٹیلی جنس اسکولز کے قیام کے حوالے سے پیش کی جانے والی سفارشات تجاویز کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس اسکول کے قیام میں درکار وقت اور اس کی مدت کے دوران اسپیشل برانچ عملے کی تربیت کے عمل کو دیگر ٹریننگ سینٹر سے مکمل کرایا جائے ۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے بتایا کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بیورو اسپیشل برانچ کے عملے کو خصوصی تربیت کا کورسز کا انعقاد کر رہی ہے ۔ جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس بیورو کے خصوصی تربیتی کورسز کے حوالے سے جملہ معلومات پر مشتمل اقدامات اور ان پر عمل درآمد کو ممکن بنایا جائے تاکہ جدید اور معیاری تربیت کی بدولت اسپیشل برانچ بالخصوص انٹیلی جنس کلیکشن امور کو مزید بہتر اور موثر بنایا جا سکے ۔

ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے اس موقع پر بتایا کہ اسپیشل برانچ کے جملہ امور پر مشتمل ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے ۔ تاہم اس سلسلسے میں مزید لاجسٹک سپورٹ درکار ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ کا مرکزی ڈیٹا بینک بھی تیار کیا جا رہا ہے ، جس پر آئی جی سندھ نے احکامات دیئے کہ اسپیشل برانچ کو درکار جدید اسلحہ وغیرہ کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے فوری طور پر فراہم کرنے کے احکامات دیئے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ غیر ملکیوں کی کراچی آمد ، رہائشی ، روانگی اور مقامات وغیرہ کے حوالے سے فارن رجسٹریشن سیل کو بھی کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے ۔ آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ غیر ملکیوں کی کراچی آمد روانگی ، رہائشی مقامات وغیرہ کے مجموعی ریکارڈ کو غیر معمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے تربیتی یافتہ ماہرین افسران و اہلکاروں کو تربیت دی جائے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی ، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مشتاق مہر ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سندھ علیم جعفری ، ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل احمد ، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ ، ڈی آئی جی ٹریننگ ٹریفک سمیت اے آئی جی لاجسٹک فیصل بشیر میمن کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :