آصفہ بھٹو کی سخت سکیورٹی میں چڑیا گھر کا دورہ ،میڈیا نمائندوں کو دھکے

عام شہریوں کا چڑیا گھر میں داخلہ بند کردیا گیا،ملازمین دفاتر میں محصور ہوگئے

منگل 7 جولائی 2015 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے منگل کو چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ۔آصفہ بھٹو کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اس موقع پر عام شہریوں کا چڑیا گھر میں داخلہ بند کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے منگل کو کراچی چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو اس موقع پر بچوں میں گھل مل گئیں اور بچوں کے ساتھ ٹرین کا سفر بھی کیا ۔آصفہ بھٹو کی چڑیا گھر آمد کے موقع پر عام شہریوں کا چڑیا گھر میں داخلہ بند کردیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ کے دفاتر بھی بند کردیئے گئے ۔دفاتر بند ہونے کے باعث ویٹنری ڈاکٹرز سیکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملہ دفاتر میں محصور ہو کر رہ گیا ۔جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو دھکے بھی دیئے گئے ۔