پنجاب بھر میں صاف پانی کے نئے پراجیکٹس کا آبادی کے تناسب سے تخمینہ تیار کرنے کا حکم

منگل 7 جولائی 2015 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر ہاؤسنگ تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان کی صدارت میں صوبائی سطح کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر پنجاب بھر میں صاف پانی کے حوالے سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے تمام پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنڈ دادنخان میں نارومی واٹر سپلائی سکیم کی تنصیب کے سلسلہ متعلقہ افسران سے تجاویز طلب کیں اور ہدایت کی کہ کثیر سرمائے سے تعمیر کی جانے والی اس سکیم کی حفاظت ،جگہ ،دیکھ بھال اور مین پاور کے بارے میں مکمل تفصیلات سے انہیں آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں - انہوں نے اس سکیم کی تکمیل کے لئے واٹر ریگولیٹری اتھارٹی میں اہم تبدیلیاں کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں شروع کی جانے والی نئی سکیموں کے لئے مقامی افسران آبادی کے تناسب سے سکیموں کا تخمینہ بنا کر اگلے اجلاس میں پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :