پنجاب بھر میں549ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،634زخمی

منگل 7 جولائی 2015 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 549ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق جبکہ 634زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ183افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران6افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں231ڈرائیورز ،21 کم عمرڈرائیور،313مسافراور90پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت138متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد41حادثات میں55متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں39حادثات میں 43 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل634متاثر ہونے والوں میں سے510مرد اور124خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں81افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور413فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور140زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر431موٹر سائیکلز72آٹو رکشے65موٹر کاریں37مسافربس30ٹرک، اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :