جامعہ بلوچستان کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام اسکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب

منگل 7 جولائی 2015 18:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) جامعہ بلوچستان کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام اور یو ایس کے تعاون سے اسکالرشپ چیک تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ جس میں یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر فاروق اکبر، رجسٹرارمحمد طارق جوگیزئی، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر محمد عالم مینگل، انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد ناصر کیازئی اوراساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے بی ایڈ آنرز کے طلباء و طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے طلباء و طالبات مختلف پروگرامز کے تحت تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں سے استفادہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ایک مقابلہ کا رجحان پروان چڑھ رہی ہے اور طلبہ بہتر سے بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جس میں پچاس سے زائد اسکالرز کو داخلہ دیا گیا ہے۔ جو صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں کے لئے ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے کاوشوں کو سرھاتے ہوئے اور انہوں نے جامعہ کے طلباء و طالبات کے لئے مزید اسکالرز شپ پروگرامز اور تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر شعبہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :