ایل ڈی اے افسران کے تقرر و تبادلے

منگل 7 جولائی 2015 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر مجید کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ میں تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آمنہ منیر نے ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنول قیوم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایونیو ون کا اضافی چار ج دے دیا ہے ۔

ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ریکوری برانچ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون رشید اور ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات محمد عبد اﷲ غوری کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات کر دیا ہے ۔ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خالد کو ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات کر دیا ہے ۔